سورة الحاقة - آیت 25
وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِشِمَالِهِ فَيَقُولُ يَا لَيْتَنِي لَمْ أُوتَ كِتَابِيَهْ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور جس کا اعمال نامہ اس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا، وہ کہے گا کاش میرا اعمال نامہ مجھے نہ دیا جاتا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(25) اور اس دن جس کا صحیفہ اعمال اس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا وہ بدبخت اور نامراد ہوگا اور شدت حزن و ملال کی وجہ سے کہے گا کہ اے کاش ! میرا نامہ اعمال مجھے نہ دیا گیا ہوتا۔