سورة الحاقة - آیت 19

فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ فَيَقُولُ هَاؤُمُ اقْرَءُوا كِتَابِيَهْ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس وقت جس کا اعمال نامہ اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کہے گا پڑھو اپنا اعمال نامہ

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(19) اس دن جس کا صحیفہ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کامیاب ہوگا، اور مارے خوشی کے اپنے آس پاس کے لوگوں سے کہے گا کہ ذرا میرا صحیفہ لو، اور اسےپڑھو تو سہی، اس سے تو روشنی پھوٹ رہی ہے، اس میں گناہوں کی سیاہی نہیں نظر آرہی ہے۔