سورة الحاقة - آیت 10

فَعَصَوْا رَسُولَ رَبِّهِمْ فَأَخَذَهُمْ أَخْذَةً رَّابِيَةً

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

انہوں نے اپنے رب کے رسول کی نافرمانی کی۔ اس نے ان کو بڑی سختی کے ساتھ پکڑا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(10)ان تمام کافر قوموں نے اپنے رب کے رسولوں کو جھٹلادیا تو اللہ تعالیٰ نے ان کی شدید ترین گرفت کی۔