سورة الحاقة - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

سورۃ الحاقہ مکی ہے، اس میں باون آیتیں اور دو رکوع ہیں ۔ تفسیر سورۃ الحاقہ نام : اس سورت کی ابتدائی تین آیتوں میں کلمہ ” الحاقۃ“ آیا ہے یہی اس کا نام رکھ دیا گیا ہے بعض نے اس کا نام ” السلسلۃ ” اور الداعیۃ“ بھی بتایا ہے۔ زمانہ نزول : قرطبی نے لکھا ہے کہ تمام کے نزدیک یہ سورت مکی ہے ابن مردودیہ اور بیہقی وغیرہ نے ابن عباس (رض) سے یہی روایت کی ہے۔