سورة القلم - آیت 41

أَمْ لَهُمْ شُرَكَاءُ فَلْيَأْتُوا بِشُرَكَائِهِمْ إِن كَانُوا صَادِقِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یا پھر ان کے کچھ شریک ہیں جنہوں نے اس کا ذمہ لیا ہے یہ بات ہے تو لائیں اپنے ان شریکوں کو اگر یہ سچے ہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(41)یا ان کے لئے اللہ کے کچھ شرکاء ہیں جنہوں نے انہیں اس فیصلہ کی ضمانت دے رکھی ہے اگر وہ اپنے دعویٰ میں سچے ہیں تو ان شریکوں کو سامنے لائیں۔ ؟ حقیقت یہ ہے کہ مذکورہ بالا باتوں میں سے کوئی بات بھی صحیح نہیں ہے جس سے ان کے جھوٹے دعویٰ کی تائید ہو اس لئے معلوم ہوا کہ ان کا دعویٰ کبر و عناد اور فساد عقل پر مبنی ہے، جو روز قیامت ان کے انجام بد کو نہیں بدل سکے گا۔