سورة القلم - آیت 35
أَفَنَجْعَلُ الْمُسْلِمِينَ كَالْمُجْرِمِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
کیا ہم تابع داروں کو مجرموں کے برابر کردیں گے ؟
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(35)عقل کے اندھے کفار و مشرکین یہ کیسے سمجھتے ہیں کہ ہم اللہ کی بندگی کے لئے سر جھکانے والے مسلمانوں کو ان مجرمین کے مانند بنا دیں گے جو شرک اور کبار معاصی کا ارتکاب کرتے ہیں۔