سورة القلم - آیت 12
مَّنَّاعٍ لِّلْخَيْرِ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
بھلائی سے روکتا ہے، ظلم وزیادتی میں حد سے گزرجانے والا ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(12)بڑا ہی بخیل ہے، یا جو لوگوں کو اسلام میں داخل ہونے سے روکتا ہے، لوگوں کی جانوں اور ان کے مال و دولت پر زیادتی کرتا ہے، یعنی ظلم و زیادتی کا خوگر ہے۔