سورة القلم - آیت 10

وَلَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِينٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کسی ایسے شخص کے پیچھے نہ لگو جو قسمیں کھانے والا ذلیل ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(10) کافروں کی بطور عام بات ماننے سے منع کرنے کے بعد، اب بطور خاص مکہ کے بعض بڑے اشرار کی بات نہ ماننے کی نصیحت کی جا رہی ہے، جیسے ولید بن مغیرہ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے میرے نبی ! آپ ہراس آدمی کی بات نہ مانئے جو باطل کو غالب کرنے کے لئے کثرت سے قسمیں کھاتا ہے