سورة النسآء - آیت 38

وَالَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ رِئَاءَ النَّاسِ وَلَا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَلَا بِالْيَوْمِ الْآخِرِ ۗ وَمَن يَكُنِ الشَّيْطَانُ لَهُ قَرِينًا فَسَاءَ قَرِينًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور جو لوگ اپنا مال لوگوں کے دکھاوے کے لیے خرچ کرتے ہیں اللہ تعالیٰ اور قیامت کے دن پر ایمان نہیں رکھتے اور جس کا ساتھی شیطان ہو وہ بدترین ساتھی ہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

45۔ اس آیت کریمہ میں منافقین کا حال بیان کیا گیا ہے جو لوگوں کے دکھلاوے کے لئے مال خرچ کرتے ہیں، ان کا ساتھی شیطان ہوتا ہے جو انہیں کفر پر اکساتا ہے، اس لیے وہ اللہ اور یوم آخرت پر ایمان نہیں لاتے، اور نہ اللہ کے لیے خرچ کرتے ہیں، بلکہ صرف اس لیے خرچ کرتے ہیں تاکہ لوگ ان کی مذمت نہ بیان کریں۔