سورة الملك - آیت 26
قُلْ إِنَّمَا الْعِلْمُ عِندَ اللَّهِ وَإِنَّمَا أَنَا نَذِيرٌ مُّبِينٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
فرماؤ کہ اس کا علم تو اللہ کے پاس ہے میں صرف واضح طور پر ڈرانے والا ہوں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(26)اللہ تعالیٰ نے نبی کریم کو انہیں یہ کہنے کا حکم دیا کہ اس کی آمد کا وقت تو صرف اللہ کو ہی معلوم ہے اور اس بات کا علم اللہ کے سوا کسی کو نہ ہونا اس بات کی دلیل نہیں ہے کہ بات سچی نہیں ہے بات یقیناً سچی ہے اور قیامت کی آمد میں کوئی شبہ نہیں ہے اور اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب عزیز میں اس کی بہت سی نشانیاں اور دلائل بیان کردیئے ہیں، جن میں غور و فکر کرنے والوں کے دلوں میں اس کی صداقت کے بارے میں کوئی شک و شبہ باقی نہیں رہتا۔