سورة الملك - آیت 7

إِذَا أُلْقُوا فِيهَا سَمِعُوا لَهَا شَهِيقًا وَهِيَ تَفُورُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جب وہ جہنم میں پھینکے جائیں گے تو اس کے دھاڑنے کی آوازیں سنیں گے اور وہ جوش مار ہی ہو گی

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(7)جہنمی جب جہنم میں ڈالے جائیں گے تو اس کی بہت ہی بری اور خطرناک آواز سنیں گے اور اس کی آگ جہنمیوں کے جسموں کے ساتھ اس طرح کھول رہی ہوگی جیسے ہانڈی میں جوش مارتا ہوا پانی کھولتا ہے۔