سورة التغابن - آیت 18

عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہر حاضر اور غائب کو جانتا ہے، نہایت غالب اور خوب حکمت والا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(18)اور وہ غائب و حاضر تمام اعمال کی خبر رکھتا ہے، اس لئے کوئی عمل خیر اس کے نزدیک ضائع نہیں ہوتا اور وہ بڑا ہی زبردست اور بڑی حکمتوں والا ہے، اس پر کوئی غالب نہیں آسکتا اور اس کے تمام اوامرو نواہی حکمتوں سے پر ہیں جنہیں وہی جانتا ہے۔