سورة التغابن - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اللہ کے نام کے ساتھ جو بہت مہربان بڑارحم والا ہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

سورۃ التغابن مدنی ہے، اس میں اٹھارہ آیتیں اور دو رکوع ہیں تفسیر سورۃ التغابن نام : آیت (9) İ يَوْمَ يَجْمَعُكُمْ لِيَوْمِ الْجَمْعِ ۖ ذَٰلِكَ يَوْمُ التَّغَابُنِ Ĭ سے ماخوذ ہے، یعنی وہ سورت جس میں ” التغابن“ کا لفظ آیا ہے۔ زمانہ نزول : اکثر کے نزدیک یہ سورت مدنی ہے، البتہ ضحاک کہتے ہیں کہ یہ مکی ہے اور کلبی کا قول ہے کہ اس کی کچھ آیتیں مکی اور کچھ مدنی ہیں نحاس نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ ” سورۃ التغابن“ مکہ میں نازل ہوئی تھی، صرف آخر کی چند آیتیں عوف بن مالک اشجعی کے بارے میں مدینہ میں نازل ہوئی تھیں۔ انہوں نے نبی کریم (ﷺ) سے اپنے ساتھ اپنے اہل و عیال کی بدسلوکی کا ذکر کیا تھا، تو İيَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ مِنْ أَزْوَاجِكُمْ وَأَوْلَادِكُمْ عَدُوًّا لَّكُمْ فَاحْذَرُوهُمْ Ĭ سے آخر سورت تک نازل ہوئی تھی۔