سورة الممتحنة - آیت 3

لَن تَنفَعَكُمْ أَرْحَامُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ ۚ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَفْصِلُ بَيْنَكُمْ ۚ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

قیامت کے دن نہ تمہاری رشتہ داریاں کسی کام آئیں گی نہ تمہاری اولاد۔ اس دن اللہ تمہارے درمیان جدائی ڈال دے گا، اور وہ تمہارے اعمال کو دیکھنے والا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(3) تم نے جن اولاد اور رشتہ داروں کی وجہ سے کافروں سے دوستی کرنی چاہی، وہ قیامت کے دن عذاب جہنم سے تمہیں نہیں بچا سکیں گے اس دن سب ایک دوسرے سے جدا ہوجائیں گے، کوئی کس کا پرسان حال نہیں ہوگا تو پھر کیوں دوسروں کی وجہ سے اپنی عاقبت خراب کرتے ہیں تمہیں معلوم ہونا چاہئے کہ اللہ کی نگاہ سے تمہارا کوئی عمل اوجھل نہیں ہے، اس لئے اس سے ڈرتے رہو اور وہی کام کرو جس سے وہ راضی ہوتا ہے۔