سورة الحشر - آیت 3
وَلَوْلَا أَن كَتَبَ اللَّهُ عَلَيْهِمُ الْجَلَاءَ لَعَذَّبَهُمْ فِي الدُّنْيَا ۖ وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابُ النَّارِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اگر اللہ نے ان کے حق میں جلا وطنی نہ لکھ دی ہوتی تو وہ دنیا میں بھی انہیں عذاب دیتا، اور آخرت میں ان کے لیے آگ کا عذاب ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(3) اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر ان کی قسمت میں پہلے سے جلا وطنی نہ لکھ دی گئی ہوتی تو اللہ تعالیٰ بنی قریظہ کی طرح انہیں بھی دنیا میں قید و بند اور قتل کی سزا دیتا اور آخرت میں جہنم کی آگ تو ان کا انتظار کر ہی رہی ہے