سورة الحديد - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اللہ کے نام کے ساتھ جو بہت مہربان بڑارحم والا ہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

سورۃ الحدید مدنی ہے، اس میں انتیس آیتیں اور چار رکوع ہیں تفسیر سورۃ الحدید نام : آیت (25) میں İوَأَنْزَلْنَا الْحَدِيدَ فِيهِ بَأْسٌ شَدِيدٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِĬ آیا ہے اسی سے اس سورت کا نام ماخوذ ہے۔ زمانہ نزول : قرطبی نے لکھا ہے کہ یہ سورت تمام کے نزدیک مدنی ہے، نقاش کا بھی یہی قول ہے۔ امام احمد، ترمذی، نسائی اور بیہقی نے شعب الایمان میں عرباض بن ساریہ (رض) سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ (ﷺ) سونے سے پہلے مسبحات (الحدید، الحشر، الصف، الجمعہ اور التغابن) پڑھا کرتے تھے۔ آپ (ﷺ) نے فرمایا کہ اس میں ایک آیت ہے جو ہزار آیتوں سے افضل ہے محدث البانی رحمہ اللہ نے صحیح الترمذی میں اسے ذکر کیا ہے۔ حافظ ابن کثیر نے لکھا ہے کہ وہ آیت (3) واللہ اعلم İهُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌĬ ہے۔