سورة الواقعة - آیت 67

بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

بلکہ ہم تو محروم کر دئیے گئے ہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

بلکہ کہتے کہ ہم تو اپنی روزی سے محروم ہوگئے، ہماے اور ہمارے بچوں کے لئے کچھ بھی نہ رہا یعنی تم اپنی بے بسی کا اظہار کرنے کے سوا کچھ بھی نہیں کرسکتے تھے، لیکن اللہ اپنے بندوں پر بڑا ہی مہربان ہے کہ وہ ان دانوں کی پرورش کرتا ہے، یہاں تک کہ پختہ ہو کر غذا کے قابل بن جاتے ہیں اور انسان انہیں اپنے گھر میں لا کر اپنے اور اپنے بچوں کے لئے ذخیرہ کرلیتا ہے اس کی یہ مہربانی بندوں سے تقاضا کرتی ہے ہے کہ اس کی وحدانیت کا اعتراف کریں اور صرف اسی کی بندگی کریں۔