سورة الواقعة - آیت 64

أَأَنتُمْ تَزْرَعُونَهُ أَمْ نَحْنُ الزَّارِعُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ان سے کھیتیاں تم اگاتے ہو یا ہم ان کو اگانے والے ہیں؟

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

لیکن ان دانوں کو پودوں کی شکل میں تم اگاتے ہو، یا ہم؟ جواب ظاہر ہے کہ انہیں ہم اگاتے ہیں تو جس طرح ہم مردہ زمین میں بارش کے ذریعہ جان ڈال دیتے ہیں اور بے جان دانوں سے لہلہاتے ہوئے پودے نکالتے ہیں اسی طرح ہم تمہیں بھی قیامت کے دن دوبارہ زندہ کریں گے۔