سورة الواقعة - آیت 39
ثُلَّةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
وہ پہلوں میں سے بہت ہوں گے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(12) اور ان İأَصْحَابُ الْيَمِينِĬمیں ایک جماعت ان مومنوں کی ہوگی جو حضرت آدم سے لے کر نبی کریم (ﷺ) کی بعثت سے پہلے تک اللہ پر ایمان لائے اور عمل صالح کر کے اپنے رب کی رضا حاصل کی اور ایک جماعت امت محمدیہ کی ہوگی جیسا کہ صحیح مسلم کی عبداللہ بن مسعود (رض) سے مروی حدیث میں آیا ہے کہ اہل جنت کی آدھی تعداد امت محمدیہ سے ہوگی۔ اس کا ذکر آیت (13/14) کی تفسیر کے ضمن میں گذر چکا ہے۔ ابوالعالیہ، مجاہد، عطاء و ضحاک وغیرہم کا خیال ہے کہ İثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَĬ سے مراد امت محمدیہ کے دور اول کے لوگ ہیں