سورة الواقعة - آیت 34

وَفُرُشٍ مَّرْفُوعَةٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور اونچی نشست گاہوں پر ہوں گے

تفسیر تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

(١٠) ان کے لئے تختوں پر حریر و دیباج کے بنے نہایت قیمتی اور اعلیٰ قسم کے بستر لگے ہوں گے۔ بعض مفسرین کا خیال ہے کہ ” فرش“ سے مراد جنت میں پائی جانے الی عورتیں ہیں، جو حسن و جمال میں یکتا ہوں گی، اہل جنت کی لطف اندوزی کے لئے عالی شان بستروں پر جلوہ افروز ہوں گی، جیسا کہ سورۃ یٰسین آیت (٥٦) میں آیا ہے : (ھم وازواجھم فی ظلال علی الارائک متکؤن) ” وہ اور ان کی بیویاں سایوں میں مسہریوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے۔ “