سورة الواقعة - آیت 2

لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس کا آنا کوئی جھوٹ نہیں ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

دونوں آیتوں کا مفہوم یہ ہے کہ جب بعث بعدالموت کے لئے اسرافیل (علیہ السلام) آخری صور پھونکیں گے، تو پھر اس کے بعد قیامت کا جھٹلانا ناممکن ہوجائے گا حسن وقتادہ اور زجاج نے İلَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌĬ کا معنی یہ بیان کیا ہے کہ جب قیامت آجائے گی تو کوئی اسے روک نہیں سکے گا۔