سورة الرحمن - آیت 78

تَبَارَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِي الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

بابرکت ہے آپ کے رب کا نام جو بڑی شان والا اور عزت والا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(26) سورت کے اختتام میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس کی ذات اس لائق ہے کہ اس کی تعظیم کی جائے اور اس کی تعظیم اس کا تقاضا کرتی ہے کہ کسی حال میں بھی اس کی نافرمانی نہ کی جائے اور اس کی تکریم کی جائے اور اس کی تکریم اس کا مطالبہ کرتی ہے کہ صرف اسی کی عبادت کی جائے اور اس کا شکر ادا کیا جائے اور شکر گزاری کا کمال یہ ہے کہ کسی حال میں بھی اس کی ناشکری نہ کی جائے اور اسے ہر دم یاد کیا جائے اور اس کی یاد میں اخلاص تام یہ ہے کہ اسے کبھی بھی نہ بھولا جائے۔ وباللہ التوفیق