سورة الرحمن - آیت 17
رَبُّ الْمَشْرِقَيْنِ وَرَبُّ الْمَغْرِبَيْنِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا رب ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(9) اللہ تعالیٰ ہر اس چیز کا رب ہے جس پر آفتاب و ماہتاب اور دیگر روشن ستارے طلوع اور غروب ہوتے ہیں اور ان کے طلوع و غروب ہونے میں جن و انس کے لئے بے شمار فائدے ہیں، جیسے موسموں کا بدلنا اور ہر موسم میں پائی جانے والی نعمتیں