سورة القمر - آیت 24

فَقَالُوا أَبَشَرًا مِّنَّا وَاحِدًا نَّتَّبِعُهُ إِنَّا إِذًا لَّفِي ضَلَالٍ وَسُعُرٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور کہنے لگے ہم سے ایک آدمی ہے اگر ہم اپنے ہی ایک آدمی کی پیروی کریں اس وقت تو ہم گمراہ ہوجائیں گے اور ہماری عقل ماری ہو گی۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

انہوں نے کہا : یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ہم اپنی ہی قوم کے ایک فرد کو رسول مان لیں اور پوری جماعت کو چھوڑ کر اس کی پیروی کرنے لگیں، اللہ کے رسول کو تو انسانوں سے اعلیٰ جنس یعنی فرشتہ ہونا چاہئے۔ اس لئے اگر ہم صالح کی بات مان کر اس کی پیروی کرنے لگیں گے تو حق سے دور اور مجنونوں کی صف میں آجائیں گے۔