سورة القمر - آیت 22

وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہم نے اس قرآن کو نصیحت کے لیے آسان بنا دیا ہے۔ کوئی ہے نصیحت قبول کرنے والا ؟

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(10) قوم ہود کی ہلاکت و بربادی کا قصہ قرآن کریم میں بیان کئے جانے کے بعد، دوبارہ کہا جا رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قران کریم میں بیان کردہ ان واقعات کے ذریعہ نصیحت حاصل کرنے کو آسان بنا دیا ہے، یعنی جو کوئی ان واقعات میں غور و فکر کرے گا، وہ اللہ کی توفیق سے گناہوں سے تائب ہو کر اپنے رب کی طرف رجوع کرے گا۔ تو کوئی ہے جو ان واقعات سے عبرت حاصل کرے ؟