سورة القمر - آیت 12
وَفَجَّرْنَا الْأَرْضَ عُيُونًا فَالْتَقَى الْمَاءُ عَلَىٰ أَمْرٍ قَدْ قُدِرَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور ہم نے زمین میں چشمے جاری کر دئیے اور یہ سارا پانی اس کام کے لیے مل گیا جس کا فیصلہ ہوچکا تھا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور زمین کے ہر گوشے سے اس طرح پانی ابل پڑا کہ گویا ساری زمین چشموں میں بدل گئی اور دونوں جہت کا پانی قوم نوح کو ہلاک کرنے کے لئے اکٹھا ہوگیا۔