سورة القمر - آیت 10
فَدَعَا رَبَّهُ أَنِّي مَغْلُوبٌ فَانتَصِرْ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
تب اس نے اپنے رب کو پکارا کہ میں مغلوب ہوگیا ہوں تو میری مدد فرما۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
نوح (علیہ السلام) جب اپنی قوم کی ہدایت سے بالکل مایوس ہوگئے اور کفر پر ان کا اصرار اور سرکشی حد سے متجاوز ہوگئی، تو انہوں نے ان پر بد دعا کردی اور اللہ سے کہا کہ اے میرے رب ! میری قوم نے اپنے تمرد و سرکشی کے ذریعہ مجھے مغلوب و عاجز بنا دیا ہے اور مجھے تبلیغ رسالت سے سختی کے ساتھ روک دیا ہے اب تو ہی ان سے نمٹ اور ان پر اپنا عذاب بھیج دے۔