سورة القمر - آیت 7
خُشَّعًا أَبْصَارُهُمْ يَخْرُجُونَ مِنَ الْأَجْدَاثِ كَأَنَّهُمْ جَرَادٌ مُّنتَشِرٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
لوگ سہمی ہوئی آنکھوں کے ساتھ اپنی قبروں سے اس طرح نکلیں گے گویا وہ بکھری ہوئی ٹڈیاں ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور وہ گھڑی ان کے لئے بڑی ہی مشکل ہوگی، ان کی آنکھیں ذلت و رسوائی کے مارے نیچے جھکی ہوں گی اور جب اللہ تعالیٰ یا فرشتہ انہیں پکارے گا تو وہ اپنی قبروں سے ٹڈی دل کی طرح نکل کر چاروں طرف پھیل جائیں گے