سورة القمر - آیت 5

حِكْمَةٌ بَالِغَةٌ ۖ فَمَا تُغْنِ النُّذُرُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور ایسی حکمت جو نصیحت کے مقصد کو بدرجہ اتم پورا کرتی ہے پس تنبیہات انہیں فائدہ نہیں دیتیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اگر وہ چاہتے تو ان میں غور و فکر کر کے نبی کریم (ﷺ) اور قرآن کریم پر ایمان لے آتے، اور غفلت اور لہو و لعب کی زندگی چھوڑ کر آخرت کی فکر میں لگ جاتے، لیکن انہیں اس کی توفیق نہیں ہو رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس حکمت بالغہ سے خوب واقف ہے کہ وہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے گمراہ کردیتا ہے اور جس کے لئے وہ بدبختی لکھ دیتا ہے اور اس کے دل پر مہر لگا دیتا ہے اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔