سورة النجم - آیت 57

أَزِفَتِ الْآزِفَةُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

آنے والی گھڑی قریب آچکی ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(28) اللہ تعالیٰ نے بندوں کو قرب قیامت کی خبر دی ہے، تاکہ اس دن کے عذاب سے بچنے کی تیاری کریں، اسی بات کو اللہ تعالیٰ نے سورۃ القمر آیت (1) میں صراحت کے ساتھ یوں کہا ہے : İاقْتَرَبَتِ السَّاعَةُĬ کہ ’ قیامت بالکل قریب ہے“ اور اس کا وقت موعود اللہ کے سوا کسی کو معلوم نہیں ہے۔ جیسا کہ سورۃ الاعراف آیت (187) میں آیا ہے : İلَا يُجَلِّيهَا لِوَقْتِهَا إِلَّا هُوَĬیعنی ” جب اس کا وقت آجائے گا تو وہی اسے ظاہر کرے گا“