سورة آل عمران - آیت 194

رَبَّنَا وَآتِنَا مَا وَعَدتَّنَا عَلَىٰ رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۗ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اے ہمارے پالنے والے! ہمیں وہ کچھ عطا فرما جس کا وعدہ آپ نے ہم سے اپنے رسولوں کے ذریعہ فرمایا اور ہمیں قیامت کے دن رسوا نہ کرنا۔ یقیناً تو وعدہ خلافی نہیں کرتا

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

131۔ اے اللہ ! رسولوں کی زبانی، تو نے جو وعدہ کیا تھا، کہ جو تجھ پر اور تیرے رسولوں پر ایمان لے آئے گا، انہیں تو اچھا بدلہ دے گا، اور تیرا یہ بھی وعدہ تھا، İيَوْمَ لا يُخْزِي اللَّهُ النَّبِيَّ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُĬ، کہ اللہ قیامت کے دن اپنے نبی کو اور مؤمنوں کو رسوا نہیں کرے گا تو آج میری دعا قبول فرما لے، اور قیامت کے دن مجھے رسوا نہ کر۔