سورة النجم - آیت 35
أَعِندَهُ عِلْمُ الْغَيْبِ فَهُوَ يَرَىٰ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے کہ وہ حقیقت کو دیکھ چکا ہے؟
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اسی شیطان قرشی کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے آیت (35) میں فرمایا کہ کیا اس کے پاس علم غیب ہے، جس کے ذریعہ اسے معلوم ہے کہ قیامت کے دن کوئی کسی کی طرف سے عذاب جھیل لے گا یہ اس کی افترا پردازی ہے۔