سورة آل عمران - آیت 192
رَبَّنَا إِنَّكَ مَن تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ أَخْزَيْتَهُ ۖ وَمَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ أَنصَارٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اے ہمارے پالنے والے! جسے تو نے جہنم میں ڈال دیا یقیناً تو نے اسے ذلیل کیا اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
129۔ یہاں اہانت سے مراد روز محشر تمام اہل موقف کے سامنے تذلیل و اہانت ہے، جس دن ظالموں کو ہمیشہ کے لیے جہنم میں ڈال دیا جائے گا، اور ان کا کوئی مددگار نہ ہوگا، اصحاب عقل و دانش اس دن کی ذلت و رسوائی سے پناہ مانگتے ہیں