سورة الطور - آیت 42

أَمْ يُرِيدُونَ كَيْدًا ۖ فَالَّذِينَ كَفَرُوا هُمُ الْمَكِيدُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کیا کوئی چال چلنا چاہتے ہیں؟ کفر کرنے والوں پر ان کی چال الٹی ہی پڑے گی

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(23) کیا مشرکین مکہ آپ میں اور آپ پر نازل کردہ قرآن میں عیب لگاکر دین اسلام اور آپ کے خلاف کوئی چال چل رہے ہیں؟ تو جان لیں کہ ان کی سازش انہی کےگلے کا پھندا بن جائے گی چنانچہ ایسا ہی ہوا، کافروں نے نبی کریم (ﷺ) اور دین اسلام کو زک پہنچانے کے لئے ایک کسر نہیں چھوڑی لیکن انہیں منہ کی کھانی پڑی اور اللہ نے اپنے رسول کی مدد کی، ان کے دین کو غالب بنایا اور کافروں کو ذلیل و رسوا کیا؟