سورة الطور - آیت 24
وَيَطُوفُ عَلَيْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَأَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُونٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور ان کی خدمت میں لڑکے دوڑتے پھر رہے ہوں گے وہ ایسے خوبصورت ہوں گے جیسے موتی چھپاکر رکھے ہوئے ہوں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور ان کی خدمت کے لئے ان کے اردگرد خدم و حشم پھرتے رہیں گے اور انہیں کھانے کے لئے پھل اور پینے کے لئے شراب کے جام بھر بھر کر پیش کرتے رہیں گے اور وہ ایسے خوبصورت ہوں گے جیسے سیپ میں بند موتی ہوتے ہیں، جنہیں اب تک کسی نے ہاتھ نہیں لگایا ہو۔