سورة الطور - آیت 12

الَّذِينَ هُمْ فِي خَوْضٍ يَلْعَبُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جو لوگ شغل کے طور پر لگے ہوئے ہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(4) یہ وہ لوگ ہوں گے جو دنیا میں باطل کی تائید کرتے تھے، روز آخرت کے حساب و عقاب سے غافل لہو و لعب میں مشغول رہتے تھے اور نبی کریم (ﷺ) کا مذاق اڑاتے تھے کا ایک معنی یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ یہ وہ لوگ ہوں گے جو دنیا کے عیش و آرام میں منہمک اور فکر آخرت سے یکسر غافل رہتے تھے۔