سورة الذاريات - آیت 48
وَالْأَرْضَ فَرَشْنَاهَا فَنِعْمَ الْمَاهِدُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور ہم نے زمین کو بچھایا ہے اور ہم بہت اچھے بچھانے والے ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور ہم نے زمین کو فرش کی طرح پھیلا دیا ہے، تاکہ بندے اس سے مستفید ہو سکیں، ہم ہی اسے اچھی طرح پھیلانے والے ہیں، یعنی ہمارے سوا کوئی اس کی قدرت نہیں رکھتا ہے۔