سورة الذاريات - آیت 45
فَمَا اسْتَطَاعُوا مِن قِيَامٍ وَمَا كَانُوا مُنتَصِرِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
پھر نہ ان میں اٹھنے کی سکت تھی اور نہ وہ بدلہ لے سکے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
درانحالیکہ وہ اپنے گھٹنوں کے بل اوندھے منہ زمین پر پڑے تھے اور وہ یہ سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے تھے، نہ اپنی مجلسوں سے اٹھ سکے اور نہ ہی کوئی ان کی مدد کیلئے آیا جو انہیں عذاب سے بچا لیتا۔