سورة الذاريات - آیت 41

وَفِي عَادٍ إِذْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ الرِّيحَ الْعَقِيمَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور عاد کے انجام میں عبرت ہے، جب ہم نے ان پر ایک ایسی منحوس آندھی بھیجی

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(16) قوم عاد، یعنی قوم ہود (علیہ السلام) کی ہلاکت بھی اپنے اندر نشان عبرت رکھتی ہے، جب ان کی سرکشی حد سے متجاوز ہوگئی تو اللہ تعالیٰ نے انہیں ہلاک کرنے کے لئے ایک ایسی تیز و تند ہوا کو ان پر مسلط کردیا جس میں کسی طرح کی کوئی خیر نہیں تھی، یعنی اللہ نے وہ ہوا چلائی ہی تھی صرف قوم عاد کو ہلاک کرنے کے لئے