سورة الذاريات - آیت 7

وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْحُبُكِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

قسم ہے راستوں والے آسمان کی

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(3) حافظ ابن کثیرنے ” ذات الحبک“ کی تفسیر ابن عباس (رض) سے ” ذات الجمال وا لبھاء و الحسن والا ستواء“ نقل کی ہے اور کہا ہے کہ یہی قول مجاہد، عکرمہ، سعید بن جبیر اور قتادہ وغیر ہم کا بھی ہے، یعنی حسین و جمیل اور ستاروں سے مزین آسمانوں کی قسم اور ضحاک نے اس کی تفسیر ” ذات الطرائق“ کی ہے، یعنی اس آسمان کی قسم جس میں لہریں اور دھاریاں بنی ہوئی ہیں، جیسے موتی اور ہیرے سے مزین کپڑے میں دھاریاں بن جاتی ہیں، حسن بصری کا ایک قول ہے کہ ” ذات الحبک“ سے مراد ستارے ہیں، یعنی ستاروں سے مزین آسمان کی قسم۔