سورة آل عمران - آیت 177

إِنَّ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الْكُفْرَ بِالْإِيمَانِ لَن يَضُرُّوا اللَّهَ شَيْئًا وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کفر کو ایمان کے بدلے خریدنے والے اللہ تعالیٰ کو ہرگز کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جو لوگ ایمان کے بدلے کفر کو اپنا رہے ہیں، وہ اللہ کو کچھ بھی نقصان نہ پہنچا پائیں گےاور قیامت کے دن ان کے لئے بڑا دردناک عذاب ہوگا۔