سورة ق - آیت 37
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَذِكْرَىٰ لِمَن كَانَ لَهُ قَلْبٌ أَوْ أَلْقَى السَّمْعَ وَهُوَ شَهِيدٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اس میں عبرت ہے ہر اس شخص کے لیے جو دل رکھتا ہو، یا جو توجہ سے بات کو سننے والا ہو۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
یہی حال مشرکین مکہ کا بھی ہوگا کہ اگر یہ لوگ یونہی مسلسل نبی کریم (ﷺ) کی تکذیب کرتے رہے، تو اللہ کا عذاب انہیں اپنی گرفت میں لے لے گا، اور اس سے راہ فرار اختیار نہیں کرسکیں گے۔