سورة ق - آیت 8
تَبْصِرَةً وَذِكْرَىٰ لِكُلِّ عَبْدٍ مُّنِيبٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یہ ساری چیزیں آنکھیں کھولنے والی اور سبق سکھانے والی ہیں ہر اس بندے کو جو حق کی طرف رجوع کرنے والا ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
قدرت کے یہ نظارے ہر اس بندے کو دعوت فکر و نظر دیتے ہیں جو اللہ کی طرف رجوع کرتے ہیں اور اس کی رضا کی جستجو میں لگے رہتے ہیں جو اللہ ان باتوں پر قادر ہے وہ یقیناانسانوں کو دوبارہ زندہ کرنے پر قادر ہے۔