سورة الحجرات - آیت 18
إِنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ غَيْبَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَاللَّهُ بَصِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اللہ زمین اور آسمانوں کی ہر پوشیدہ چیز کا علم رکھتا ہے، اور تم جو کچھ کرتے ہو وہ سب کچھ دیکھنے والا ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
جیسا کہ آیت (18) میں فرمایا ہے کہ وہ آسمانوں اور زمین کی ہر پوشیدہ چیز کی خبر رکھتا ہے۔ وہ خوب جانتا ہے کہ تم میں کون صادق الایمان ہے اور کون کاذب الایمان۔