سورة الفتح - آیت 22
وَلَوْ قَاتَلَكُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوَلَّوُا الْأَدْبَارَ ثُمَّ لَا يَجِدُونَ وَلِيًّا وَلَا نَصِيرًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
کافر اگر اس وقت تم سے لڑتے تو یقیناً پیٹھ پھیر جاتے اور کوئی حامی ومددگار نہ پاتے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(14) یہاں اللہ تعالیٰ نے بیعت رضوان والوں کو بشارت دی ہے کہ اگر مشرکین مکہ حدیبیہ کے مقام پر ان سے جنگ کرتے تو ان کو منہ کی کھانی پڑتی، اور پیٹھ پھیر کر بھاگتے اور کوئی ان کا یارومددگار نہ ہوگا۔