سورة الفتح - آیت 13
وَمَن لَّمْ يُؤْمِن بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ فَإِنَّا أَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ سَعِيرًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
جو لوگ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان نہیں رکھتے۔ ایسے کافروں کے لیے ہم نے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (13) میں ان کے اسی انجام بد کی تاکید کے طور پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان نہیں لائے گا، ایسے کافروں کی سزا کے لئے ہم نے جہنم کی بھڑکتی آگ تیار کر رکھی ہے۔