سورة الفتح - آیت 3
وَيَنصُرَكَ اللَّهُ نَصْرًا عَزِيزًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور آپ کی زبردست مدد فرمائے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آپ (ﷺ) سے مستقبل میں ایسی فتح و کامرانی کا وعدہ فرمایا، جس کے بعد اسلام قوی سے قوی تر ہوتا چلا گیا، اہل کفر ذلیل و خوار ہوتے گئے، ان کی تعداد اور ان کی قوت گھٹتی گئی اور مسلمانوں کی تعداد بڑھتی ہی گئی اور ان کی اجتماعی اور مالی حالت بھی پہ سے بہتر ہوتی گئی۔