سورة محمد - آیت 29

أَمْ حَسِبَ الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ أَن لَّن يُخْرِجَ اللَّهُ أَضْغَانَهُمْ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کیا جن لوگوں کے دلوں میں بیماری ہے وہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ اللہ ان کے دلوں کی کھوٹ ظاہر نہیں کرے گا؟

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(14) منافقین ہی کے بارے کہا جا رہا ہے کہ وہ اس خام خیالی میں مبتلا نہ ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کا پردہ فاش نہیں کرے گا اور ان کے نفاق کی خبر مسلمانوں کو نہیں دے گا۔ وہ ضرور ان کی نشاندہی کرے گا تاکہ اہل بصیرت مسلمان ان کی طرف سے چوکنا رہیں، اور ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں۔