سورة محمد - آیت 7

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن تَنصُرُوا اللَّهَ يَنصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمْ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اے ایمان والو! اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو وہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے قدم مضبوط کر دے گا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(3) اللہ تعالیٰ نے اپنے مجاہد بندوں سے فتح و کامرانی کا وعدہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر وہ لوگ اس کے دین کی خاطر اس کے دشمنوں سے قتال کریں گے تو و ان کی مدد کرے گا، انہیں غالب بنائے گا، ہر معرکہ جہاد میں انہیں ثبات قدمی عطا فرمائے گا اور دشمنوں کی زمین و جائیدد کا انہیں وارث بنا دے گا۔