سورة الأحقاف - آیت 22

قَالُوا أَجِئْتَنَا لِتَأْفِكَنَا عَنْ آلِهَتِنَا فَأْتِنَا بِمَا تَعِدُنَا إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

انہوں نے کہا کیا تو اس لیے آیا ہے کہ ہمیں ہمارے معبودوں سے برگشتہ کر دے؟ تو جس عذاب سے ہمیں ڈراتا ہے لے آ اگر واقعی تو سچا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

قوم عاد نے ان کی دعوت کو ٹھکرا دیا اور ان سے کہا، کیا تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ ہمیں ہمارے معبودوں کی عبادت سے روکو، تو سن لو کہ ہم تمہاری بات نہیں مانیں گے اور تم پر ایمان نہیں لائیں گے اگر تم اپنی بات میں سچے ہو کہ ہم پر اللہ کا عذاب ٹوٹ پڑے گا تو وہ کر دکھاؤ۔